لاہور(خبرنگار) 7ستمبر تاریخی ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ لاہور کی تیاری کے سلسلے میں مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ مہاجرآباد یونٹ کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مدینہ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا اللہ وسایا،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاضی احسان احمد کراچی، جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا کفیل احمدخان، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، بھائی ابراہیم سلیم خان،حافظ نصیراحمداحرار،مولانا محمدقاسم گجر مولانا میراعظم، مولانا غلام مسطفی، حاجی سعید الرحمن انصاری، مفتی مزمل رسول، حا جی انور انصاری، مولانا سمیع اللہ ودیگر علماء نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتا۔