• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ،تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد ظہور احمد کے گھر سے دولاکھ روپے ،نوتولہ سونا اور 28 تولہ چاندی چوری کرکے لے گئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے کلیم کا موبائل فون چوری کرلیا گیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے یامین کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد ہارون کی گاڑی سے بیٹری اور وائرنگ کرکے لے گئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد ارسلان کے گھر سے سونا و نقدی چوری کرکے لے گئے ،بدھلہ سنت کے علاقہ نامعلوم افراد ابراہیم کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ،تھانہ کپ کے علاقہ سے ذاکر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی  جب کہ تھانہ الپہ کے علاقہ سے یوسف کے دو موبائل فون چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید