• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے تقریب‘جداگانہ انتخاب کا حق دینے کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما ازمان دانی ایل نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں، ان کی عبادت گاہوں اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جبری تبدیلی مذہب کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے اور اقلیتوں کو جداگانہ انتخاب کا حق دیا جائے۔ چیئرمین پی ایم ڈی پی عابد چاند نے کہا کہ اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، اس لیے انہیں برابری کے حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب سے پاسٹر شہزاد، پاسٹر ثمینہ جانسن، عمران وقاص، شہباز غوری، عظیم مسیح، اسلم غوری، شہباز کھوکھر، پرویز کھوکھر، جوشوا مسیح، روف مسیح، اصف مسیح، نوئیل مسیح، درود مسیح، شمشاد حاکم اور بابر اشرف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید