ملتان (سٹاف رپورٹر) مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور خدائی بنگلہ کے رہائشی زوار حسین نے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ رنگ پور میں عرصہ دراز سے تعینات اے ایس آئی نے قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز کر کے ان کے رشتہ داروں پر جھوٹے مقدمات درج کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی انکوائری میں ان کے عزیز بے گناہ ثابت ہوئے لیکن مقدمات ختم نہیں کیے جا رہے۔ زوار حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مقدمات کے اخراج اور متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر ڈی پی او آفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ بعد ازاں متاثرین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔