ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے ٹیکنالوجی کالجز کے پرنسپلز کااجلاس گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن قاسم پور کالونی ملتان میں زیر صدارت ریجنل ڈائریکٹرساؤتھ پنجاب قاضی محمد اسدکے منعقد ہوا جس میں انہوں نے کالجوں کی بہتری کیلئے مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرسیشن 2025-26) میں داخلوں کی صورتحال، فنڈز کی پوزیشن اوراستعمال اوروزٹنگ ٹیچرز، ڈیلی ویجز عملے کی بھرتی بارے جائزہ لیا اورتکنیکی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اجلاس کی میزبانی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن ملتان کی پرنسپل انجم کلثوم نے کی۔ اجلاس کے اختتام پرریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ نے گرین پاکستان مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا ۔