ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے احاطے میں ٹک ٹاک یا کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس حوالے سے وی سی نشتر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے بعد کوئی بھی ملازم نشتر میڈیکل یونیورسٹی یا ہسپتال کے کسی بھی حصے بشمول وارڈز، او پی ڈی، لیکچر ہالز، راہداریوں اور باہر کے احاطے میں کسی بھی قسم کی ویڈیو بنائے گا اور نہ اس میں حصہ لے گا اور اگر کسی نے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت سروس رولز کے مطابق انضباطی کارروائی کی جائے گی۔