• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب صدر مسلم لیگ فنکشنل کی عامر ڈوگر سے ملاقاتپیر پگارہ سے ملاقات کا مشورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک محمد عامر ڈوگر سے ملاقات کی ، ملک محمد عامر ڈوگر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بانی تحریک عمران خان سمیت قومی اداروں جمہوری اقدار کو بچانے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،ہم ہر وقت متحرک اور سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، بانی تحریک عمران خان کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا،  محمد اشرف قریشی نے ملک محمد عامر ڈوگر کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل و جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارہ سے ملاقات کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے فوری ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، اس موقع پر دیگر سیاسی سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید