• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا تارا گروپ کے زرعی ریسرچ فارم کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے لودھراں میں تارا گروپ کے زرعی ریسرچ فارم کا دورہ کیا۔جہاں چیف سائینٹسٹ ڈاکٹر صغیر احمدنے کپاس کو درپیش چیلنجز اور ان کے موثر حل بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ کپاس کو اس وقت گرمی بارشوں کا بے وقت ہونا ،پانی کی کمی ،ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے مسائل کا سامنا ہے ،کپاس کے معیاری بیج کی تیاری بھی ہمارا مشن ہے تاکہ معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ تارا گروپ جدید ریسرچ کے ذریعے کپاس کیساتھ ساتھ دیگر فصلوں پر تحقیق کر رہا ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔
ملتان سے مزید