ملتان ( سٹاف رٹ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے لیول-II ری ایکریڈیشن حاصل کر لی ہے، یہ منظوری بی ایس سی انٹیک بیچز 2021 اور 2022 کے لیے دی گئی ہے، یہ ری ایکریڈیشن پی ای سی کے دو روزہ دورہ کے بعد عمل میں آئی، جس میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، شعبہ کی سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر انجینئر ثمرہ یوسف اور پروفیسر ڈاکٹر انجینئر تنویر احمد نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اس دورہ کے دوران پی ای سی کے وفد نے شعبہ کی کلاسز، لیبارٹریز، آلات اور تدریسی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ری ایکریڈیشن کی منظوری دی۔