• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت للعا لمینؐ ریلی، شیخ طارق رشید اور دیگر کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام 30 اگست ہفتہ شام 5 بجے نزد حیات چوک شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی جانے والی رحمت للعالمین ؐریلی کے سلسلے میں سابق رکن قومی اسمبلی و سابق مئیر ملتان شیخ طارق رشید، ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین خالد اور شیخ قاسم رشید نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ریلی کے حوالے سے درخواست دی کہ ریلی کے روٹ پر صفائی کا انتظام کیا جائے چونا پھینکوایا جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تا کہ شرکا ریلی آرام سے وہاں سے گزر سکے نیز سیکورٹی کا بھرپور انتظام کیا جائے اور ٹریفک کیلئے ٹریفک وارڈنز کو بھی تعیینات کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ انتظامیہ ریلی میں بھرپور تعاون کریگی اور انتظامات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائیگی۔
ملتان سے مزید