• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کو جلد اولڈایج بینیفٹ کارڈز جاری کروائے جائیں گے ،فیڈریشن آف ٹریڈ یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے مزدوروں کا آئندہ چند روز میں باقاعدہ سوشل سکیورٹی میں اندراج اور اولڈایج بینیفٹ کارڈ بھی جاری کروائے جائیں گے، یہ بات مرکزی جنرل سیکرٹری ضیاء سید کی پرسنل سیکرٹری میڈم ثمینہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈم ثمینہ نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے مزدوروں کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اجلاس میں صدر جنوبی پنجاب اصغر جوئیہ، محمد اسماعیل صدر ملتان ڈویژن، وائس چیئرمین حاجی محمد قاسم،جنرل سیکرٹری رانا عبدالجبا،ر سینیئر نائب صدر محمد طفیل قریشی، شہزاد اسماعیل کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید