• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ ہفتہ میں دو بار کی جائے، زرعی ماہرین

ملتان(سٹاف رپورٹر)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ باقاعدگی سے ہفتہ میں دو بار کریں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب شبیر احمد خان نے خانیوال اور ساہیوال کا دورہ کیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع عبدالحمید نے پیر محل کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عظمت کاہلوں نے ملتان، خانیوال، جہانیاں، لودھراں اور حاصل پور کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ڈاکٹر عامر رسول نے میاں چنوں، خانیوال اور جہانیاں کا دورہ کیا۔محکمہ زراعت پنجاب کے افسران نے جہانیاں میں ماہر کپاس ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کے ہمراہ کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔
ملتان سے مزید