• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ستمبر کو ہونیوالا تربیتی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جے یوآئی پاکستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ،صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالغنی ساسولی ، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کھوسہ ، حاجی امین اللہ امین ، حاجی سید قاسم شاہ ، مولانا امان اللہ گرگناڑی اور ڈاکٹر اسماعیل بلیدی نے کہا ہے کہ جمعرات 4 ستمبر کو جے یو آئی بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ دارالہدیٰ ہارونجی ٹاون تحصیل نانا صاحب میں منعقد ہونے والا دوسرا سالانہ تربیتی اجتماع انتہائی اہمیت کاحامل ہے یہ اجتماع معاشرے میں سنجیدگی اور معقولیت کے فروغ کیلئے جے یو آئی پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مجموعی فضا کو جذباتیت ، بے ربطی ، قول و عمل کے تضاد جیسے چینلجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشرے کے افراد کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا ماحول ختم اور اس کے بدلے میں مخاصمت اور تفریق و انتشار کے رویے مضبوط ہورہے ہیں اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ نظام سے افراد کی تشکیل نہیں ہوتی بلکہ صالح افراد صالح نظام کی تشکیل کرسکتے ہیں لیکن اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی سے غافل ہیں اس صورتحال میں جے یو آئی پاکستان نے رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کے وژن کے مطابق چاروں صوبوں میں تسلسل کے ساتھ تربیتی اجتماعات کا سلسلہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید