• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بنگلہ دیش میں مسئلہ کچھ نہیں، مجھے تبدیلی نظر آرہی ہے، حنا کھر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان مسئلہ کچھ نہیں، اب مجھے تبدیلی نظر آرہی ہے،اینکر و تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نے کہا کہ علیمہ خان کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کی احکامات کو مانا جائےاور ممکن ہے یہ سب عمران خان کی اجازت سے ہو رہا ہے،اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ تحریک انصاف کی جو اس وقت قیادت ہے اس کا سیاسی تجربہ نہیں ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان مسئلہ کچھ نہیں ہے بس ایک ماضی ہے دونوں حکومتوں نے یہ دیکھنا ہے کہ کیا وہ ماضی کا ہوسٹیج ہونا چاہتی ہیں یا وہ آگے کی طرف بڑھنا چاہتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بنگلہ دیش خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کی یہی کوشش رہی ہے کہ خطے میں جتنے کم مسائل ہوں تو بہتر رہتا ہے۔ 2012 میں جب ہم ملے تھے تو اس میں وہ ماضی سے ہٹ کر بات نہیں کرنا چاہتے تھے جبکہ ابھی مجھے ایک چینج نظر آرہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید