• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 13ارب 58 کروڑ روپے کی گرانٹ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)عالمی بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کے لئے 47.9 ملین ڈالر(13ارب 58کروڑ روپے) گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، گرانٹ کا مقصد پنجاب میں بچوں اور بچیوں کی پری پرائمری اور پرائمری سطح پرداخلوں و شمولیت کو بہتر بنانا ہے‘ رقم صوبے میں پرائمری ایجوکیشن سیکٹرکی بہتری پر خرچ کی جائے گی ۔ عالمی بینک کی جانب سے پیرکوجاری بیان کے مطابق نئی معاونت سے پرائمری سطح پر تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور ایلیمنٹری سطح پر تعلیمی معاونت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید