• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی، دنیا مدد کرے، حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر/ایجنسیاں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں‘ہم اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے‘ دوست ممالک اور مغربی دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں‘مزید قرضوں اور مالیاتی دباؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ملک بھر سے تعلیمی میدان میں اہم کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں الیکٹرک بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔ شہباز شریف نے نیو انرجی وہیکل پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ہے‘ای وی پالیسی سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی‘طلباء و طالبات کو میرٹ پر الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جا رہے ہیں‘ ملک بھر کے طلباء کو قابلیت کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیات کو متاثر کرنے میں کردار سب سے کم لیکن پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید