• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم، دس افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک

ملتان(سٹاف رپورٹر) بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ، دس افراد زخمی ہوگئے ، تین کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا اور دونوں گاڑیاں الٹ گئیں، ٹرالر پر بوتلیں لوڈ تھیں، حادثہ میں دس افراد زخمی ہو گئے جن میں اسد ، عظیم بی بی ، ایوب ، مشتاق ، خورشید ، شہناز ، عبد الستار ، زاہد ، سعادت علی اور ضیاء الرحمن شامل ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جب کہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد سبحان موٹرسائیکل پر ناشتہ لیکر گھر جارہاتھا کہ 18پل حسینہ چوک دنیا پور روڑ پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں محمد سبحان شدید زخمی ہوگیا موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر نامعلوم رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا زخمی کو ریسکیو1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا واقعات کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید