• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے رہنماؤں کا قبرستانوں پر ناجائز قبضے اور ان کی بے حرمتی پر شدید احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ قادری، ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، چیف آرگنائزر ملک عامر وینس، سٹی صدر قاری طاہر فیضی، علامہ صابر حسین اعظمی، علامہ ریاض نظامی، مرزا پیر شرافت، علامہ فاروق شاہین، قاری مختیار چشتی، قاری عابد کالرو، علامہ غلام نازک، اور دیگر رہنماؤں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سمیت ملک بھر کے قبرستانوں پر ناجائز قبضوں اور ان کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نئی کالونیوں اور ٹاؤنز میں قبرستان کے لیے جگہ مختص نہیں کی جاتی جبکہ قدیمی قبرستانوں پر بھی قبضوں کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ بعض قبرستانوں میں شادی اور دیگر تقریبات تک منعقد کی جا رہی ہیں جو سنگین بے حرمتی ہے،  رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے، قبضہ شدہ قبرستان واگزار کرانے اور چاہ حفیظ والا قبرستان سمیت تمام قدیمی قبرستانوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید