ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا جسمانی ریماند حاصل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ این سی سی آئی اے نے بہادر پور کے قریب چھاپہ مارکر مقدمہ نمبر 190/25 بجرم 21 پیکا ایکٹ کا نامزد ملزم صوفی عبدالمنان سیف بوریوالہ کو گرفتار کرلیا این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے پولیس سٹیشن این سی سی آئی اے منتقل کردیا جس کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔