ملتان( سٹاف رپورٹر) بزم عاشقان رسولؐ پیر پراٹھی شاہ کے زیر اہتمام 22ویں سالانہ استقبال ربیع الاول میلاد ریلی جامع مسجد مدینہ سٹی مال گودام گیلانی پارک سے نکالی گئی ۔میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، قاری اعجاز عطاری،ندیم قریشی ،قاری محمد امین قادری،حافظ شرافت مرزا، سید شاہد شاہ، محمد ریحان قریشی ، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، اختر عالم قریشی، شرافت علی،ملک زاہد، تسلیم قریشی، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، خواجہ ندیم مدنی ودیگر ہمراہ تھے قائدین نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہمارے پاک نبی ﷺ کا 1500سالہ یوم ولادت کا ہے جسے اس کے شایان شان منایا جائے گا۔