ملتان(ستاف رپورٹر)سٹی جلالپور کے علاقے مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ،تشدد کے بعد حوالہ پولیس کردیا ۔پولیس کو بستی شیخ اسماعیل سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک فیملی بسواری موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ اچانک دو مبینہ ڈاکو نے اسلحہ کے زور پرروک کر لوٹ مار شروع کردی ،فیملی کی جانب سے ڈاکوسے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کو آتا دیکھ کر مبینہ ڈاکو فرار ہونے لگے تو ایک ساتھی شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا دوسرا موٹرسائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا شہریوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے مبینہ ڈاکو کی خوب درگت بنائی گئی اور اطلاع پولیس کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی جو موضع بیٹ کھیچ کا رہائشی تھا کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔