ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاؤنڈیشن کے وفد نے عید میلادالنبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، ایس ایس پی آپریشن محمد زنیر چیمہ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد اقبال خان، ایم ڈی ریسکیو 1122 میاں حسنین، ڈپٹی ایم ڈی واسا ذیشان شوکت گوندل ، منیجر آ پریشن ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملک انوار اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ وفد نے یکم تا 12 ربیع الاول نکالے جانے والے 36 جلوسوں کے روٹس اور پروگرامز کی تفصیلات پیش کیں۔ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے افسران نے جلوسوں، ریلیوں اور محافل میلاد کے لیے تمام تر سہولیات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔