ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے علاقہ میں ہیوی ٹرالر اور ویڈا بس میں تصادم کے باعث ہائی ٹینشن پول زمین بوس ہو گیا،پول گرنے سے 4 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ریسکیو 1122کاآپریشن مکمل ہونے کے بعد میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی بحالی آپریشن شروع کیا اور متاثر ہونے والے11کے وی چناب، پاور ہاؤس، مظفرآباد اور اے این سی فوڈز کی بجلی ہائی ٹینشن پول اور لائنیں نصب کرکے بحال کردی گئی۔