• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی پریس کانفرنس، کرائے دارسے مکان واگزار کروانے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پرانا شجاع آباد روڈ کے رہائشی ڈاکٹر صادق انصاری نے،حاجی احمد حسن ،حاجی ناصر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پرانا شجاع آباد روڈ پر میں نے اپنا ملکیتی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مکان سید محمد امین گیلانی کو کرایہ داری پر دیا جس کا ریکارڈ مقامی تھانہ میں درج ہے لیکن اس کی وفات کے بعد اس کے بھائی یزدانی گیلانی نے وقت پر کرایہ دینا بند کر دیا اور گزشتہ کئی ماہ سے کرایہ نہیں دے رہا ہے بلکہ آئے روز مجھے ہی ہراساں و پریشان کیا جا رہا ہے اور میری کردار کشی کی جا رہی ہے میں نے بذریعہ وکیل انہیں بے دخلی کا بھی نوٹس دیا ہے اس سلسلے میں سی پی او ملتان،مقامی تھانہ قطب پور پولیس کو بھی درخواست دی لیکن مکان کرایہ دار سے واگزار نہیں کرایا جا رہا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب ار پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ملکیتی مکان کو واگزار کرایا جائے اور کرایہ بھی دلوایا جائے مجھے اور میرے اہل خانہ کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید