• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس میں ملزم کو 9 سال قید، بھانجے کے قتل میں ملوث ملزم بری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم ذیشان فرید کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذیشان فریدکو 9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مرضی کی شادی کرنیوالی فرح نسیم کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ ا تھانہ گل گشت نے کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا جب کہ  ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بستی ملوک میں بھانجے کے کے قتل میں ملوث ملزم عبدالغفار کو بری کردیا ہے کیونکہ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے عبدالغفار کو جو کہ رشتے میں اس کا بھانجا لگتا ہے کو پتھر مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا بعد ازاں ہسپتال میں زخم کی تاب نہیں ہوتے ہوئے فوت ہوگیا۔ملزم کے وکیل نے فاضل کو اگاہ کیا کہ پتھر ملزم نے نہیں مارا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی پولیس کی حراست میں تھا اور موقع کا بھی کوئی گواہ نہیں ہے اس کے علاوہ فریقین میں آپس میں راضی نامہ ہوگیا ۔شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور،گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کی دھمکیاں اور تشدد کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتا ر 6ملز مان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید