• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد پرمقدمات ،35 لیٹر شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس کو وائلڈ لائف سے اللہ بخش نے بتایا کہ دوران گشت ملزمان شبو اور بگا نوناری غیر قانونی طریقے سے بٹیر کا شکار کررہے تھے جن سے جال و شکار کا سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر پولیس نے ملزم جانسن شہزاد سے 20لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم ذیشان یاسین سے 5لیٹر شراب جبکہ نیوملتان پولیس نے ملزم عادل سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔شہری کا موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے اور فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے بچوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام ایک نامزد سمیت نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہری کی فصل کا اجاڑہ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے 15سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نےبوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کو ملاقات کا جھانسہ دیکر مبینہ اغوا کرنے اور رقم کا تقاضہ کرنے کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ۔
ملتان سے مزید