• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایئر پورٹ پر 40ویپس سگریٹ برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے ایئر پورٹ پر کسٹم سٹاف نے 40ویپس سگریٹ برآمد کرلیےاور انہیں تحویل میں لیکر مسافر کو گھر روانہ کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز PA811 دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی، تو دوران کلیئرنس کسٹم سٹاف نے ایک شخص جس کی شناخت مجاہد حسین کے نام سے ہوئی کے سفری بیگ کی سکیننگ کے دوران 40ویپس سگریٹ برآمد کرلیے، جسے تحویل میں لیکر کاغذی کارروائی کے بعد مذکورہ شخص کو گھر روانہ کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید