• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ٹو میں گھومنے والا مشکوک جوڑا پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ٹو  میں گھومنے والا جوڑا  مظفر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، تفصیل کے مطابق  نشتر ہسپتال ٹو میں  ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل محمد بلال نے مشکوک حالت میں ہسپتال میں گھومتے ہوئے 25سالہ فیضان اور 15سالہ فاطمہ کو دیکھا جسے قابو کیا گیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکا فیضان اپنی ہمسائی فاطمہ کو گھر سے مبینہ اغوا کرکے لایا تھا جسے حوالہ مظفر آباد پولیس کیا گیا، پولیس نے دونوں کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید