ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکونے کروڑوں روپے کی لاگت سےدھنوٹ کے علاقہ میں نیا132کے وی گرڈ کا سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کو نئے گرڈسٹیشن کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی میپکو سید محمد مبشررضوی نے کہا کہ دھنوٹ میں نئےگرڈسٹیشن کے قیام سے نہ صرف میپکو لودھراں ڈویژن کے بجلی صارفین کو مستقبل کی ضروریات پوری کرنے بلکہ زرعی علاقہ میں زمینیں سیراب کرنے کے لئے بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی بھی فراہم کی جاسکے گی۔