ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ناظم حسین سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد وارث سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ چہلیک ، ممتازآباد ، بی زیڈ اور ڈی ایچ اے کے علاقے ارسلان عارف ، حماد ، محمد شبیر اور انضر سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے صدر جلالپور کے علاقے باقر حسین کی سولر پلیٹ سٹی جلالپور کے علاقے عامر خان کی نقدی 8لاکھ 30ہزار اور ندیم کی دوکان سے کریانہ سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔جبکہ گلگشت کے علاقے ام لیلی کا موبائل سعد کی نقدی 65ہزار بی زیڈ کے علاقے ساجد ،تنویر کے موبائلزفونز الپہ کے علاقے اجمل کا جانور مالیت 60ہزار قادر پورراں کے علاقے قاسم کےآم چہلیک کے علاقے صلاح الدین مظفر آباد کے علاقے محمد سعید شاہ شمس کے علاقے محمد علی کے موبائلزفونزقطب پور کے علاقے پروین اختر کا سوئی گیس میٹر ممتاز آباد کے علاقے محمد فیصل کا موبائل نیوملتان کے علاقے دانش اشفاق کی موٹرسائیکل آکاش کا میٹر بجلی سیتل ماڑی کے علاقے محمد جعفر کی موٹرسائیکل واجد عباس کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے لیاقت علی کی بکری مالیت 60ہزار بدھلہ سنت کے علاقے محمد امجد کی موٹر تار وغیرہ حرم گیٹ کے علاقے محمد اسامہ کا سامان بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد عثمان گھریلوں سامان بستی ملوک کے علاقے ملک انصر عباس کی نقدی 70ہزار و غیر ملکی کرنسی 25ہزار محمد شعیب کا موٹرسائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد رمضان کا موبائل چھن گیا۔