• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات کے باوجود وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا، اس وقت بعض شکایات کے باوجود ہم وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں اور وفاق کا رویہ بھی سابقہ ادوار سے بہتر ہے، سابقہ دور میں عمران خان اور نواز شریف حکومتوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے کوئی تعاون نہیں کیا جاتا تھا ۔وہ پیر کو رات گئے نوڈیرو اسٹیڈیم میں ضلع کونسل کی جانب سے چنگچی اور لوڈر رکشوں کی تقسیم کے سلسلے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی خدمات پر ملنے والے نشان امتیاز کے اعزاز کو لاڑکانہ، نودیرو، رتودیرو اور ضلع قمبر شہدادکوٹ کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت قطعی پسند نہیں تھی۔ انہوں نے کہا سیلاب زدگان کیلئے تعمیر کئے جانے والا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کے ذریعے خواتین کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خود مختار کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید