• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات کی، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہء حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔
اہم خبریں سے مزید