• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سرکاری اداروں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے فریم ورک و طرزِ حکمرانی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری اداروں (ایس او ایز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور طرزِ حکمرانی کے موجودہ فریم ورک اور طریقۂ کار کا جائزہ لینے اور انہیں مؤثر بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ محترم احد چیمہ کریں گے جبکہ اراکین میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری کامرس ڈویژن، سیکریٹری پاور، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، چیئرمین ایف بی آر، وزیراعظم کے خصوصی سیکریٹری شکیل احمد منگیجو اور کرنداز کے سی ای او وقاص الحسن شامل ہیں۔ کمیٹی کے ضوابطِ کار میں ایس او ای ایکٹ 2023 اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت بورڈز کی تقرری و تشکیلِ نو کے فریم ورک کا جائزہ لے کر ضروری ترامیم تجویز کرنا، بورڈز کی نامزدگی، جانچ پڑتال اور منظوری کے عمل میں تاخیر کی وجوہات اور مختلف محکموں کے درمیان رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے شفاف، میرٹ پر مبنی اور مؤثر طریقہ کار تجویز کرنا شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید