اسلام آباد ( جنگ نیوز ) چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں سینیٹر سرمد علی کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں سینیٹر سرمد ،علی نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے چچازاد بھائی مخدوم تنویرالحسن گیلانی مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور بلندیٔ درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ سینیٹر سرمد علی, ن مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اہلِ خانہ کے لیے یہ سانحہ صبر آزما ہے، مگر دعاؤں اور نیک خواہشات سے حوصلہ ملتا ہے۔