• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، ایک بڑی موبائل کمپنی کی سروسز پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ایک بڑی  موبائل کمپنی کی سروسز پر سوالات اٹھا دیئے اور کہا ہائی ویز پر  سروس ہی نہیں ہوتی، اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر سروس کا مسئلہ ہے،زیرو پوائنٹ، مارگلہ روڈ اور فیض آباد سمیت اہم شاہراوں پر سروس کے مسائل ہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی تک کوالٹی کا مسئلہ رہے گا، پی ٹی اے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تیار ہے،ممبر کمیٹی سنیٹر ندیم بھٹو نے کہا  اس کمپنی کو 2010 سے استعمال کررہا ہوں،اکثر والد سے ڈانٹ پڑتی ہے کہ کال ہی نہیں لگتی ہے،قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔
ملک بھر سے سے مزید