• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا گھر اپنی چھت پروگرام پنجاب حکومت کا خاص انعام، معیار زندگی بہتر ہوا، میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام، وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے عوام کیلئے خاص انعام ہے،اپنا گھر حاصل کرنے والوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ۔ اس سکیم کا مقصد صوبے کے تمام علاقوں میں اہل رہائشیوں کو 100,000 سستے مکانات/ اپارٹمنٹس فراہم کرنا ہے، جس سے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں نمایاں ترقی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)،پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان ’اپنا گھر اپنی چھت خواب سے تعبیر تک‘ میں کیا۔ صدارت خواجہ سکندر ذیشان (ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی)نے کی۔گیسٹ آف آنر رمیں عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزرومیڈیا کوآرڈنیٹرPESS ،کنوینر خوشحال پاکستان)تھے۔مہمانوں میں گرامی میں ڈاکٹرنیلم ناز (آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی)، شہزاد اکرم (چیف کریڈٹ آفیسر،اخوت اسلامک مائیکروفنانس )،ڈاکٹر میمو نہ اقبال (اسسٹنٹ پروفیسر، یو ای ٹی لاہور، وی پی ویمن ان آرکیٹیکچر پاکستان، ای سی ممبر، IAP-LC)،انجینئر اکبر شیخ (سابق چیئرمین،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز)،ڈاکٹر فیصل سجاد (ڈین آف آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ این سی اے)، ڈاکٹر اظہر سلیم(سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی)،انجینئر فہد احمد (سول انجینئر، سٹرکچرل انجینئرنگ ایم آرکیٹیکچر سی ای او، کنسٹرکشن کرافٹ)،فخر عباس اعوان (ریجنل ہیڈسینٹرل،ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ)،ڈاکٹر آسیہ جبین (چیئرپرسن آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیو یو)شامل تھے۔جبکہ میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے ادا کیے۔ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ سکندر ذیشان نے کہا کہ یہ پروگرام حکومتِ پنجاب کی بہترین کاوش ہے اور اسے سب نے مل کر آگے بڑھانا ہے۔ہم ایک سال میں ایک ہزار ضرورت مند افراد کو قرضے فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنا گھر تعمیر کر سکیں۔ڈاکٹر نیلم ناز کا کہنا تھا کہ سوات میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری مالی امداد دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔ڈین شعبہ تعمیرات افضل سجاد نے کہا کہ عوام کو یہ آگاہی دینا ضروری ہے کہ محدود بجٹ میں بھی ایک آرام دہ اور محفوظ گھر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک خصوصی اقدام ہے۔ درخواست دہندہ کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے جیسا کہ ریاست مخالف، سماجی سرگرمیوں اور گھناؤنے جرائم وغیرہ کے لیے سزا یافتہ ہونا چاہیے۔عزیز احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعلی مریم نواز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں ۔ شہزاد اکرم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہم نے بہت سے خاندانوں کو آسان قرضے دیے اور ہمیں اس کے نمایاں اثرات نظر آئے جس میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے زندگی کے حالات بہتر ہوئےہیں بھیڑ بھاڑ اور کچی آبادیوں میں کمی آئی ہے بنیادی سہولیات (پانی، صفائی، بجلی) تک بہتر رسائی ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید