• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کے حکم پر ہماری کیبلز کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے،خالد آرائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر ہماری کیبلز کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔انٹرنیٹ سروس سے سندھ حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکس ملتا ہے۔ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،مسائل حل نہ کیے گئے تو ملکی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔وہ پیر کو کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرریے تھے۔اس موقع پر عمران عابدی۔اخلاق احمداور شیخ اعجاز و دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کیبلز کو زیر زمین کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہے۔ جب مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر تھے اس وقت انہوں نے بہت ساتھ دیا، میئر کراچی بننے کے بعد مرتضیٰ وہاب کے رویے میں تبدیلی آگئی۔ مرتضیٰ وہاب فادر آف سٹی ہیں۔ انہی کے ٹاؤن نے احکامات ماننے سے انکار کردیا خالد آرائیں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کا ٹاؤن چیئرمین نہ مانتا تو سمجھ بھی آتا تھا۔میئر کراچی کی ٹیبل پر ہماری کئی درخواستیں منظوری کے لیے موجود ہیں۔جناح ٹاؤن کے چیئرمین سے معاہدہ کرکے ہم نے زیر زمین کیبلنگ کا کام مکمل کیا۔
ملک بھر سے سے مزید