• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈومیسٹک فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر پر ایئر لائنز کو سخت انتباہ

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کئے ہیں جس میں ڈومیسٹک فلائٹس کے قوانین کو سختی سے اپنانے کا انتباہ کیا ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان رشید نے کافی عرصے سے ڈومیسٹک فلائٹس کی منسوخی اور ان میں بے انتہا تاخیر کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ رہنما اصولوں پر عمل درامد نہ کرنے کی صورت میں ایئر لائن پر جرمانے، ایر لائن کی انٹرنیشنل فلائس میں کمی کی سزا اور یہاں تک کہ ایئر لائن کا لائسنس معطل اور منسوخ بھی کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر اس نے فلائٹ کو منسوخ کرنا ہے تو 24 گھنٹے پہلے ایسا کیا جائے اور مسافروں کو آگاہ کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید