کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور ناکافی سہولتوں کو باعثِ تشویش قرار د یتے ہوئے کہا کہ سول، جناح اور عباسی شہید سمیت سندھ گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتالوں میں جہاں سوائے عمارتوں کےکچھ باقی نہیں بچا ،ان کی حالت زار پر دل بے اختیار بول اٹھتا ہے کہ خدا دشمن کو بھی اسپتال کے چکر سے بچائے، صوبے میں سسٹم کی اجارہ داری نے صحت کے بنیادی حصول کو بھی ناممکن بنا دیا ہے ٹیکسوں کی مد میں کھربوں روپے شہریوں کی جیب سے بٹورنے والی سندھ سرکار کی کارکردگی کی سند صوبے میں قائم اسپتالوں کی حالت زار ہے۔