• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی نے پاکستان کا اولین پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا

کراچی (نیوز ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور این بی پی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر این بی پی امیرہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا پے پاک ڈیبٹ کارڈ ہے جو خاص طور پر اعتماد اسلامک امیرہ اکاؤنٹ کی حامل خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ منفرد کارڈ خواتین کو سہولت، تحفظ اور مالی خودمختاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رعایت اور خصوصی تکافل پروٹیکشن بھی فراہم کرے گا۔این بی پی کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ کا اجرا این بی پی کے خواتین پر مبنی مالیاتی مصنوعات کے فروغ اور اُن کے بااختیار بنانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ امیرہ صارفین کے لیے پے پاک پنک کارڈ متعارف کرانے والے پہلے بینک کی حیثیت سے ہم خواتین کو پاکستان کے مالیاتی نظام میں مزید اعتماد اور تحفظ کے ساتھ فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید