• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی نادرن کی گیس کے ترسیلی ٹیرف میں 207 فیصد اضافے کی درخواست

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)سوئی نادرن کی گیس کے ترسیلی ٹیرف میں207فیصد اضافے کی درخواست، یو جی ڈی سی کے سی ای او غیاث پراچہ کی مخالف؛ گیس مارکیٹ اور تھرڈ پارٹی شپرز کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے تھرڈ پارٹی ایکسس رولز 2018کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں جمع کروائی گئی درخواستوں میں مالی سال 2024-25 کے لیے گیس کی ترسیلی ٹیرف میں 46 فیصد اور مالی سال 2025-26 کے لیے 49 فیصد اضافے کی منظوری مانگی ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ گیس کی ترسیل (تھرو پُٹ) میں 32 فیصد (537 ایم ایم سی ایف ڈی) کمی ہے، جو کہ مالی سال 2020-21 میں 1230 ایم ایم سی ایف ڈی سے گھٹ کر مالی سال 2025-26 میں 693 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گیس کی ترسیلی چارجز میں 207 فیصد اضافہ ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید