کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ملزم زبیر احمد اور ارشاد کو گوادر سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے مطابق غیر قانونی سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں زبیر احمد اور ارشاد شامل ہیں۔ملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔