برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر پولیس کو ایک 17 سالہ لاپتہ لڑکی مریم اسماعیل کی تلاش ہے، جو گزشتہ شام بریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں آخری بار دیکھی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق مریم اسماعیل کا تعلق برمنگھم سے ہے اور اس کی گمشدگی پر اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ترجمان ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ پولیس افسران مریم کی خیریت کے بارے میں فکرمند ہیں اور اسے تلاش کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں تفتیش اور تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مریم ایشیائی نژاد لڑکی ہے، جس کا قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ ہے، دبلا پتلا جسم اور سیاہ بال ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مریم کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوراً آن لائن: www.westyorkshire.police.uk/LiveChat یا فون 101 حوالہ نمبر 933 کے ساتھ۔ رابطہ کریں، اس حوالے سے پولیس تفتیش جاری ہے۔