• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹ سسیکس کی مسجد میں آتشزدگی، پولیس تحقیقات کا آغاز

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایسٹ سسیکس کی مسجد میں ہفتے کی شب پیش آئے آتش زدگی کے واقعے کے بعد پولیس نے نفرت انگیز جرم کے طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مسجد کے ایک رضاکار کے مطابق منہ چھپائے 2 افراد نے مسجد میں داخل ہونے میں ناکامی پر مرکزی دروازے اور سامنے کھڑی کار پر کچھ چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے کے وقت مسجد میں 2 افراد موجود تھے، جو بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ہفتے کی شب پیس ہیون میں 9 بج کر 50 منٹ پر ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا۔

سسیکس پولیس کے مطابق آتشزنی کے واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے۔

سسیکس پولیس ڈیٹکٹیو سپرنٹنڈنٹ کیری بوہنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے سبب مسلم کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ ہیں، عینی شاہدین رابطہ کریں، کاؤنٹی میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں، نفرت انگیز جرائم سے متعلق زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد ملک بھر میں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید