کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ سندھ بھر میں ربیع الاول کے تمام پروگراموں اور جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ڈویژنل کمشنرزتمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات یقینی بنا ئیں ، انہوں نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو پر زور دیا کہ وہ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے جشن کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کریں، وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، ریاض شاہ شیرازی، سینیٹر وقار مہدی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر حاجی حنیف طیب، سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام بھی موجود تھے ، وزیر اعلیٰ نے شرکاء کو ماہ ربیع الاول کی آمد پر مبارکباد دی اور کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی1500ویں ولادت باسعادت عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔