• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس 7 ماہ میں سرکاری محکموں کے خلاف 11 ہزار سے زائد عوامی شکایات درج ہوئیں، صوبائی محتسب

کراچی (جنگ نیوز )محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت مشیران کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری صوبائی محتسب منصور عباس رضوی، ڈی جی ون نسیم الدین میرانی، ڈی جی ٹو امتیاز بھٹی، رجسٹرار مسعود عشرت اور مشیران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب میں صوبائی محتسب نے کہا کہ پچھلے سال سرکاری محکموں کے خلاف ہمارے پاس 9ہزار سے زائد عوامی شکایات درج ہوئی تھیں جبکہ رواں برس 7 ماہ میں درج شکایات کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید