• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرینِ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی قبول نہیں، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین اربعین حسینی مارچ کے رہنماؤں اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے لیکن حکومتی اقدامات اور ناقص پالیسی کی وجہ سے زائرین انتظار میں ہیں، حکومتی وفد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تھاجن زائرین کے ویزہ کی مدت ختم ہونے کو ہے اس میں توسیع کے لیے عراقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی لیکن ابھی تک بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام ہے، ریاست اگر سیکیورٹی دینے سے قاصر ہے تو یہ اس کی ناکامی کا اعتراف ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کو فی الفور واپس لیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید