• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملیر میں 476 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دی گئی، گواہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ امین اللہ صدیقی کی عدالت میں جعلسازی،اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری اراضی کو غیر قانونی لیز پر دینے کے کیس میں گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ، گواہ نے بتایا کہ ضلع ملیر میں 476 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دی ،تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے تعلقہ مراد میمن، کی دیھ کونکر میں جعلسازی، اختیارات کے ناجائز استعمال، 478 ایکڑ سرکاری اراضی کو غیر قانونی لیز پر دینے کے کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان سابق اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن آغا سراج پٹھان، سابق مختارکار طفیل خاصخیلی، تپیدار عبدالحق شاہانی، بلڈر جمیل میمن عدالت میں پیش ہوئے،گواہ سپروائزر تپیدار احسان احمد نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا اور سرکاری اراضی کا ریکارڈ، نقشے، غیر قانونی لیز کے کاغذات اور دیگر ریکارڈ پیش کیا، گواہ نے عدالت میں بتایا کہ ڈیری مالک ملزم جمیل میمن کے پاس 28 ایکڑ اراضی تھی جس کی عارضی لیز بھی ختم ہو چکی تھی، ملزم جمیل میمن ، جمیل ڈیری کا مالک تھا، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن آغا سراج پٹھان ، مختارکار تعلقہ مراد میمن، طفیل خاصخیلی، تپیدار عبدالحق شاہانی نے ضلع ملیر میں 476 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دی، عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید شواہد طلب کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید