کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر4کلو چوک کے قریب گھرمیں ڈکیتی کے دوران تین مسلح ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،مشتعل شہریوں نے ڈکیتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضے سے نقد رقم،اسلحہ ،سونے کے زیورات، دو موٹر سائیکلیں اوردو پستول برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کی شناخت سلمان، یوسف اوراسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔