کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے شفافیت، انصاف پسندی، ترقی اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا ایک جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہےی ہ عمل پانچ ہفتوں میں مکمل ہوگا۔ کمپنی کی رپورٹ کی روشنی میں موجودہ فرنچائزز کی نئی فیس و دیگر امور کا فیصلہ ہو گا۔ موجودہ فیس میں کم از کم 25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔